عرفان ملک:لاہور کے علاقے مزنگ میں ایک ہول سیل سٹور پر بڑی چوری کی واردات پیش آئی، جہاں نامعلوم چور لاکھوں روپے نقدی، پستول اور قیمتی سامان لے کر فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق واردات علی الصبح پیش آئی، جب چوروں نے بڑے کٹر کی مدد سے دکان کے تالے توڑے اور اندر داخل ہو گئے۔ ملزمان نے دکان سے تقریباً 13 لاکھ روپے نقدی، ایک پستول اور ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کے سیگریٹ چوری کیے۔
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی ہے، جس میں چوروں کو واردات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔