ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن میں تاخیر، 1100 درخواستیں مسترد

پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن میں تاخیر، 1100 درخواستیں مسترد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 جنید ریاض: لاہورمیں پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن کے معاملے پر بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں دستاویزات مکمل نہ ہونے پر 1100 سکولوں کی درخواستیں مسترد کر دی گئی ہیں۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق رجسٹریشن کا عمل ایک سال سے التواء کا شکار تھا اور متعدد بار سکولوں کو دستاویزات مکمل کرنے کے لیے الرٹس جاری کیے گئے تھے۔ تاہم مطلوبہ ریکارڈ جمع نہ کرانے پر درخواستیں منسوخ کر دی گئیں۔

سی ای او ایجوکیشن طارق محمود کے مطابق تمام درخواستوں کی جانچ پڑتال کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا، کیونکہ مقررہ وقت کے باوجود مکمل دستاویزات فراہم نہیں کی گئیں۔

دوسری جانب پرائیویٹ سکول مالکان نے اس فیصلے کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ انہوں نے تمام مطلوبہ دستاویزات جمع کرائی تھیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک سال تک درخواستیں زیر التواء رکھ کر اچانک مسترد کرنا ناانصافی ہے۔

سکول مالکان نے خبردار کیا ہے کہ اگر رجسٹریشن کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو وہ بھرپور احتجاج کریں گے۔