ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس کا بڑا اقدام ،جرائم کی روک تھام کیلئے ’سمارٹ کار‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

پولیس کا بڑا اقدام ،جرائم کی روک تھام کیلئے ’سمارٹ کار‘ متعارف کرانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:شاہراہوں پر جعلی نمبر پلیٹس اور دیگر جرائم کی روک تھام کیلئے پولیس نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس اسمارٹ کار اور آئی وین متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق جدید پولیس آئی وین ،سمارٹ وین تیاری کے آخری مراحل میں ہے، جس میں 360 ڈگری کام کرنے والے کیمرے نصب کیے جائیں گے۔ یہ کیمرے عوامی مقامات پر فوری طور پر ڈیفالٹر گاڑیوں اور اشتہاری ملزمان کی نشاندہی کر سکیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اسمارٹ کار کو سیف سٹیز کیساتھ انٹیگریٹ سسٹم کے ساتھ منسلک کیا جائے گا، جس سے کسی بھی مشکوک سرگرمی پر فوری الرٹ جاری ہو سکے گا۔

اس جدید سسٹم کے ذریعےسمارٹ کارکے کیمرے سے سومیٹر کی رینج میں آنے والی گاڑیوں کی تفصیلات حاصل ہونگی،سمارٹ کارکےکیمرےسے شہریوں کی تفصیلات بھی فوری اپڈیٹ ہوتی جائیں گی،اوور لوڈ گاڑیوں کی نشاندہی بھی ایک کلک پر کرکے الرٹ جاری ہوگا

پولیس حکام کے مطابق آئی وینز کیلئے الیکٹرک گاڑیاں خریدی جائیں گی تاکہ ایندھن کی بچت بھی ممکن ہو سکے۔ منصوبے کی پہلی گاڑی آئندہ ہفتے وزیراعلیٰ کو منظوری کیلئے پیش کی جائے گی۔

 گاڑی کی تیاری ایڈیشنل آئی جی لوجسٹک فواد الدین قریشی کی نگرانی میں مکمل کی جائیگی،وزیراعلی ٰکی منظوری کے بعد تمام اضلاع میں 1 سے 3تک گاڑیاں مانیٹرنگ کیلئے دی جائینگی

  حکام کا کہنا ہے کہ ایک گاڑی کی لاگت تقریباً ایک کروڑ دس لاکھ روپے ہوگی، جبکہ اس نظام کے آغاز سے ٹریفک مینجمنٹ بہتر ہوگی اور جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری میں بھی مدد ملے گی۔