ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 میٹا کا بڑا اقدام،واٹس ایپ  سمیت تمام ایپس کیلئے سنگل لاگ اِن سسٹم متعارف

 میٹا کا بڑا اقدام،واٹس ایپ  سمیت تمام ایپس کیلئے سنگل لاگ اِن سسٹم متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :میٹا نے فیس بک، انسٹاگرام، تھریڈز اور واٹس ایپ کے لیے ایک ہی لاگ اِن سسٹم متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے ذریعے صارفین ایک ہی پاس ورڈ سے مختلف میٹا ایپس میں سائن اِن کر سکیں گے۔

رپورٹس کے مطابق یہ نیا میٹا اکاؤنٹ سسٹم موجودہ اکاؤنٹس سینٹر کی جگہ لے گا اور بتدریج اگلے ایک سال میں صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

اس اپڈیٹ کے بعد فیس بک، انسٹاگرام، تھریڈز، میٹا اے آئی اور دیگر میٹا ڈیوائسز کی لاگ اِن اور سیٹنگز ایک ہی جگہ سے منظم کی جا سکیں گی۔

نئے نظام کے تحت صارفین چاہیں تو ایک مشترکہ پاس ورڈ بنا سکتے ہیں، جس سے مختلف ایپس میں بار بار الگ لاگ اِن کی ضرورت نہیں رہے گی۔ ساتھ ہی پاس کی (Passkey) سیکیورٹی سپورٹ بھی فراہم کی جا رہی ہے، جس سے فنگر پرنٹ، فیس آئی ڈی یا ڈیوائس پاس کوڈ کے ذریعے لاگ اِن ممکن ہوگا۔

واٹس ایپ کی شمولیت اختیاری ہوگی، یعنی صارفین چاہیں تو اسے میٹا اکاؤنٹ سے جوڑ سکتے ہیں، جبکہ واٹس ایپ کی اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن اور نجی پیغامات محفوظ رہیں گے۔

میٹا کے مطابق اس نئے سسٹم سے نہ صرف اکاؤنٹس مینجمنٹ آسان ہوگی بلکہ پرائیویسی، سیکیورٹی اور پیرنٹل کنٹرولز بھی ایک مرکزی ڈیش بورڈ سے کنٹرول کیے جا سکیں گے۔