ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی بی ڈی پنجاب کا اعلیٰ سطح اجلاس، ترقیاتی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ

سی بی ڈی پنجاب کا اعلیٰ سطح اجلاس، ترقیاتی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 درِ نایاب: عمران امین کی زیر صدارت سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب اتھارٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں اتھارٹی کے مستقبل کے منصوبوں اور جاری ترقیاتی سرگرمیوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں مختلف شعبوں کے اعلیٰ افسران اور پراجیکٹ مینیجرز نے شرکت کی۔

اجلاس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹیکنیکل  ریاض حسین، ڈائریکٹر پراجیکٹ مینجمنٹ  آصف اقبال، ڈائریکٹر کنسٹرکشن آصف بابر اور ڈائریکٹر آرکیٹیکچر اینڈ پلاننگ  سمیر آفتاب سیال شریک ہوئے۔

اس کے علاوہ نیسپاک کے پراجیکٹ مینیجر جمشید جنجوعہ  اور این ایس آئی ٹی کے پراجیکٹ مینیجر سیف اللہ  سمیت کنٹریکٹرز نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں مین بلیوارڈ اور سی بی ڈی جنکشن پر ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے مختلف آپشنز کا جائزہ لیا گیا۔ مزید برآں سی بی ڈی این ایس آئی ٹی سٹی اور سی بی ڈی ورٹیکس کے فنشنگ ورکس پر جاری کام کی پیشرفت کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

سی ای او عمران امین نے منصوبوں کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سی بی ڈی کے تمام منصوبے تیزی سے مکمل کیے جا رہے ہیں۔

 انہوں نے ہدایت کی کہ این ایس آئی ٹی سٹی کے انفراسٹرکچر کو جلد از جلد مکمل کیا جائے جبکہ سی بی ڈی ورٹیکس اور سی بی ڈی واک کے فنشنگ و سٹرکچرل کام کو مقررہ مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔