ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سزائے موت کے قیدیوں کی اپیلوں پر سماعت کرنیوالا ڈویژن بنچ تحلیل

 سزائے موت کے قیدیوں کی اپیلوں پر سماعت کرنیوالا ڈویژن بنچ تحلیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ میں قتل کیسوں میں سزائے موت کے قیدیوں کی اپیلوں کی سماعت کرنیوالا ڈویژن بنچ تحلیل کردیا گیا،جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں نیا 2رکنی بنچ کل سے اپیلوں پرسماعت کرے گا ۔
 چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی کی منظوری کے بعد قتل کے مقدمات میں سزائے موت پانیوالے قیدیوں کی اپیلوں پر سماعت کرنیوالے جسٹس شہرام سرور چودھری اور جسٹس محمد امجد رفیق پر مشتمل دو رکنی بنچ کو تحلیل کردیا گیا، دو رکنی بنچ میں شامل جسٹس محمد امجد رفیق کو مزید کیسز کی سماعت کیلئے ہائیکورٹ ملتان بنچ بھجوا دیا گیا ہے، چیف جسٹس کی منظوری کے بعد جسٹس شہرام سرورچودھری اور جسٹس علی ضیاءباجوہ پر مشتمل نیا بنچ تشکیل دیا گیا ۔

جسٹس شہرام سرورچودھری اور جسٹس علی ضیاء باجوہ پر مشتمل نیا بنچ 25 اپریل سے پرنسپل سیٹ پر قیدیوں کی اپیلوں پر سماعت کرے گا، جسٹس علی ضیاءباجوہ اس سے قبل ہائیکورٹ ملتان بنچ میں فوجداری مقدمات کی سماعت کررہے تھے،جسٹس علی ضیاء باجوہ ملتان سے لاہور پہنچ چکےہیں۔