پنجاب پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن نے حکومت کو خبردار کردیا

 پنجاب پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن نے حکومت کو خبردار کردیا
کیپشن: Paramedical Association
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چودھری)پنجاب پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن نےعید کے بعد احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا، خبردار کیا کہ کوورونا وبا کی شدت سے ہسپتالوں کے ایمرجنسی وارڈز میں جگہ ختم ہوچکی ، مریضوں کو مناسب طبی سہولتیں نہیں مل رہیں، اس لئے حکومت فوری اقدامات کرے ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے عہدیداران تنویر بھٹی ، ارشد بٹ ، رحمت سندھو نے دیگر عہدیداران کے ہمراہ سروسز ہسپتال کے آوٹ ڈور میں پریس کانفرنس کی ۔ پیرامیڈیکل سٹاف کے نمائندوں نے کہا کہ حکومت نے پیرامیڈیکس کا رسک الاونس ہی بند کر رکھا ہے جو سرا سر زیادتی ہے،ایک برس گزر جانے کے باوجود کورونا ڈیوٹی دینے والے ملازمین کو خصوصی الاونس بھی ادا نہیں کیا گیا ۔

مزید پڑھئے: کورونا وبا کی شدت میں اضافہ ،43 قیمتی زندگیاں نگل گیا

پیرامیڈیکس کے نمائندوں نے کہا کہ ہسپتالوں کی نجکاری کا قانون میو ہسپتال پر لاگو کر دیا گیا ہے ، اس کے رولز اور ریگولیشنز مرتب کرنے میں پیرامیڈیکس کو شامل نہیں کیا گیا، نہ ہی ایم ٹی آئی سے متعلق تحفظات دور کئے گئے ہیں،عید کے بعد احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہونگے ۔

واضح رہے کہ  کوروناوباکی شدت  میں اضافہ ،مہلک  کوروناوائرس مزید 43 قیمتی زندگیاں نگل گیا جبکہ کورونا  وائرس کے 1452  نئے کیسز رپورٹ ہوئے،سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں مجموعی طور پر کورونا کے 1272 مریض داخل ہیں ،کورونا کے 817 کنفرم اور 444 مشتبہ مریض زیر علاج ہیں  جبکہ  کوروناوائرس کے247مریضو ں کی حالت تشویشناک، وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا،ہسپتالوں میں673 مریض ہائی ڈپنڈنسی یونٹس اور 352 مریض آئسولیشن وارڈ میں داخل ہیں .

نئے کورونا وائرس نے پاکستان میں تشویش ناک تیزی اختیار کر لی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوروناوبا کی زد میں آ کر 157 افراد جاں بحق ہو گئے۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer