پنجاب کےمختلف اضلاع میں میٹرک،انٹر کی کلاسزمعطل

پنجاب کےمختلف اضلاع میں میٹرک،انٹر کی کلاسزمعطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے 15 اضلاع میں کورونا کی شرح 5 فیصد سے زیادہ ہونے پر تمام کلاسز بشمول نہم دہم اور انٹرمیڈیٹ کی کلاسسز معطل کرنے کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پندرہ اضلاع میں کورونا کی شرح پانچ فیصد سے زائد ہونے پر نہم سے بارہویں جماعت تک کے لئےبھی ہائی اور ہائرسکینڈری سکولوں کو غیر معینہ مدت  کے لئےبند کردیا گیا۔مذکورہ 15 اضلاع میں لاہور،بہاولپور ،بکھر ،ڈیرہ غازی خان،فیصل آباد،گجرانوالہ ،جھنگ ،خانیوال ،ملتان ، رحیم یار خان،راولپنڈی، سرگودھا،شیخوپورہ، اوکاڑہ اورٹوبہ ٹیک سنگھ شامل ہیں۔

سکول ایجوکیشن نے مذکورہ اضلاع میں کورونا کی شرح زیادہ ہونے پر تمام تعلیمی سرگرمیاں غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  کےمطابق صرف گجرات اور سیالکوٹ میں کورونا کی شرح کم ہونے پر تعلیمی سرگرمیاں ایس او پیز کےمطابق جاری رکھنے کی اجازت ہوگی۔

مزید پڑھئے: لاہور سمیت 25 اضلاع میں تمام کالجز بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

دوسری جانب محکمہ ہائرایجوکیشن نے کورونا وبا کے پیش نظر لاہور سمیت25 اضلاع میں کالجز بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نوٹی فکیشن کے مطابق لاہور سمیت 25 اضلاع میں تمام کالجز اگلی ہدایات تک بند رکھے جائیں گے،تعلیمی اداروں میں انٹرمیڈیٹ کلاسز کے انعقاد پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ اعلیٰ تعلیمی ادارے پہلے سےجاری ہدایات کے مطابق تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھیں گی۔

قبل ازیں گزشتہ روزکورونا کیسز میں اضافہ سترہ اضلاع میں سرکاری ونجی سکولز مکمل بند کردیئے گئے، تیرہ اضلاع میں سے چار مزید اضلاع جھنگ ،اوکاڑہ ، خانیوال اور بھکرکو شامل کیا گیا ہے مذکورہ سترہ اضلاع میں تمام کلاسسز عید تک بند رکھنے کا حکم جاری کردیا گیا۔صوبائی وزیرتعلیم ڈاکٹر مراد راس نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جھنگ ،اوکاڑہ ، خانیوال اور بھکر میں نجی وسرکاری تعلیمی ادارے کورونا کیسز میں اضافہ ہونے کے باعث بند کرنےکا فیصلہ کیاگیا۔

باقاعدہ ںوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے ان کاکہناتھا کہ 6 اپریل کو 13 اضلاع میں سکولوں کو بند کیا گیا ان کے ساتھ مزیدان 4 اضلاع میں بھی تعلیمی ادارے بندکئے جارہے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer