لاہور سمیت 25 اضلاع میں تمام کالجز بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور سمیت 25 اضلاع میں تمام کالجز بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: notification for colleges
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس)محکمہ ہائرایجوکیشن نے کورونا وبا کے پیش نظر لاہور سمیت پچیس اضلاع میں کالجز بند کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق  کورونا وبامیں خطرناک حد تک اضافے کے باعث نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کی ہدایات پر محکمہ ہائرایجوکیشن نے سرکاری اور پرائیویٹ کالجز کو بند رکھنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق لاہور سمیت 25 اضلاع میں تمام کالجز اگلی ہدایات تک بند رکھے جائیں گے۔

تعلیمی اداروں میں انٹرمیڈیٹ کلاسز کے انعقاد پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ اعلیٰ تعلیمی ادارے پہلے سےجاری ہدایات کے مطابق تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھیں گی۔

مزیدپڑھئے: 17 اضلاع میں نجی وسرکاری تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے

واضح رہے کہ گزشتہ روزکورونا کیسز میں اضافہ سترہ اضلاع میں سرکاری ونجی سکولز مکمل بند کردیئے گئے، تیرہ اضلاع میں سے چار مزید اضلاع جھنگ ،اوکاڑہ ، خانیوال اور بھکرکو شامل کیا گیا ہے مذکورہ سترہ اضلاع میں تمام کلاسسز عید تک بند رکھنے کا حکم جاری کردیا گیا۔صوبائی وزیرتعلیم ڈاکٹر مراد راس نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جھنگ ،اوکاڑہ ، خانیوال اور بھکر میں نجی وسرکاری تعلیمی ادارے کورونا کیسز میں اضافہ ہونے کے باعث بند کرنےکا فیصلہ کیاگیا۔

باقاعدہ ںوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے ان کاکہناتھا کہ 6 اپریل کو 13 اضلاع میں سکولوں کو بند کیا گیا ان کے ساتھ مزیدان 4 اضلاع میں بھی تعلیمی ادارے بندکئے جارہے ہیں۔

مذکورہ سترہ اضلاع میں تمام کلاسسز عید تک بند رکھنے کا حکم جاری کیاگیا،نہم دہم اور گیارہویں بارہویں کی کلاسسز ایس او پیز کے تحت جاری رہی گی،محکمہ سکولز ایجوکیشن نے تعلیمی ادارے بند رکھنے کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer