(سٹی42) شہر لاہور میں میں برائلر کی رسد میں بہتری کے باعث قیمت میں اضافے کا رجحان جاری ہے،مرغی کے گوشت میں 10 روپے اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق شہر میں برائلرکی رسد میں کمی سے قیمت میں اضافہ ہوگیا،مرغی کا گوشت 10 روپے اضافے کے بعد 212 روپے فی کلو ہو گیا،زندہ مرغی 7 روپے اضافے کے بعد 146 روپے کلو فروخت ہونے لگی دو روز میں مرغی کا گوشت 21 روپے فی کلو مہنگا ہوا جبکہ فارمی انڈے 4 روپے کمی کے بعد 100 روپے فی درجن ہو گئے۔ پولٹری فارمرز کاُ کہنا تھا کہ غیر یقینی صورتحال کے باعث قیمت کم ہوئی تھی اب برائلر کی قیمت واپس اصل صورتحال پر آ رہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے مرغی کا گوشت 29 فی کلو مہنگا ہوا تھا، زندہ مرغی 3 روپے اضافے کے بعد 139 روپے جبکہ مرغی کا گوشت 5 روپے اضافے کے بعد 202 روپے فی کلو فروخت ہوتا رہا اور فارمی انڈے 107 روپے فی درجن تک فروخت ہوتے رہے ۔ لاہوریوں کا کہنا ہے کہ حکومت فوری طور پر موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے برائلر کی بڑھتی ہوئی قیمت کو مزید کم کروائے۔
شہر میں برائلر کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی تھی اور مرغی کا گوشت ایک ہفتے میں 28روپے فی کلو تک سستا ہوا تھا لیکن یہ کمی برقرار نہ رہ سکی اور آج جمعہ کے روز شہر میں زندہ مرغی 7 روپے اضافے کے بعد 146،مرغی کا گوشت 10 روپے اضافے کے بعد 212 روپے ہوگیا۔
یار رہے گزشتہ روز زندہ مرغی 7 روپے اضافے کے بعد 139روپے کلو فروخت ہوئی ،مرغی کا گوشت 11 روپے اضافے کے ساتھ 202روپے فی کلو کا ہو گیا تھا جبکہ فارمی انڈے 104 روپے فی درجن پر مستحکم رہے۔
ماہ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی شہر میں منافع خور مافیا سرگرم ہو گیا اور سرکاری نرخنامے پر ہی آلو، پیاز، لہسن، ادرک سمیت دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ۔ اضافہ کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنے ہے، ضلعی انتظامیہ نے بھی چپ سادہ لی ہے اور منافع خور اپنی تجوریاں بھرنے میں مصروف ہیں۔