ن لیگ کے ساتھ رابطوں کا کوئی امکان نہیں: چوہدری پرویزالٰہی

ن لیگ کے ساتھ رابطوں کا کوئی امکان نہیں: چوہدری پرویزالٰہی

سٹی42: اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی کی فلیٹیز ہوٹل میں منعقدہ تصویری نمائش میں شرکت، کہتے ہیں کہ مونس الہی اورحمزہ شہبازملاقات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، وہ وزیراعلی عثمان بزدار کےساتھ ہیں، جبکہ کابینہ میں تبدیلی وزیراعظم کا استحقاق ہے۔

فلیٹیز ہوٹل میں منعقدہ تصویری نمائش میں شرکت کے موقع پراسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہی نے واضح کردیا کہ وہ حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، وزراء کی تبدیلی وزراعظم کےاختیار میں ہے، وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی مکمل حمایت کرتے ہیں، ان کےتحریک انصاف کےساتھ نہ ہی اختلافات ہیں اورن لیگ کے ساتھ رابطوں کا کوئی امکان بھی نہیں۔

اللہ کے رنگ کےعنوان سے منعقدہ نمائش میں سپریچول آرٹسٹ غزالہ جاوید کے1 ہزار سے زائد ہاتھ سے بنائے فن پارے رکھے گئے ہیں، غزالہ جاوید کا کہنا ہے کہ سب رنگ اللہ کے ہیں انہی کو ملا کر کینوس پراللہتعالی اور اس کے محبوب کے نام لکھتی ہوں۔

شرکاء  نے اپنی طرزکی اس منفرد نمائش کےانعقاد کوخوب سراہا، جبکہ نمائش آئندہ 2 روز تک جاری رہے گی۔

شازیہ بشیر

Content Writer