عرفان ملک:گن پوائنٹ پر بچے سے بدفعلی کی کوشش میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیاگیا۔
ملزم زید بچے کو ورغلا کر اپنے گھر لیے گیا جہاں دوسرا ملزم پہلے سے موجود تھا۔، ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کے مطابق ملزم نے اپنے دیگر ساتھی بلال سے مل کر پستول سے بچے کو ڈرایا اور بچے سے بدفعلی کی کوشش کی۔بچے کے شور مچانےپر ملزمان 13 سالہ عبدالحنان کو گلی میں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
کاہنہ پولیس نے پرانہ کاہنہ سے ملزمان کو ٹریس کرکے حراست میں لے کر ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا۔