ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد ایک بار پھر سوالیہ نشان بن گیا

سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد ایک بار پھر سوالیہ نشان بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 طلحہ اشرف:سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد ایک بار پھر سوالیہ نشان بن گیا، شہری من مانے نرخوں پر اشیائے خورونوش خریدنے پر مجبور ہیں۔

مارکیٹ میں دودھ سرکاری نرخ 170 روپے کے بجائے 220 روپے فی لیٹر تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

بیف سرکاری قیمت 800 روپے کے بجائے 1500 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگا ہے، جبکہ مٹن 1600 روپے کے بجائے 3 ہزار روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

سادہ روٹی کا سرکاری نرخ 14 روپے ہونے کے باوجود تندوروں پر 20 روپے میں فروخت جاری ہے۔

پھل اور سبزیاں بھی سرکاری نرخنامے کے بجائے من مانے نرخوں پر فروخت کی جا رہی ہیں، جس پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔