ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک سعودی دوستی کے لازوال رشتے کو خراج تحسین، آئی ایس پی آر کا خصوصی نغمہ جاری

پاک سعودی دوستی کے لازوال رشتے کو خراج تحسین، آئی ایس پی آر کا خصوصی نغمہ جاری
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:آئی ایس پی آر نے سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر خصوصی نغمہ "ایک دوجے کے دل و جان" جاری کردیا، جس میں پاک سعودی لازوال رشتے کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

 آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ خوبصورت دھن کے ساتھ اردو اور عربی دونوں زبانوں میں پاک سعودی دوستی اور برادرانہ تعلقات کا پیغام پیش کرتا ہے۔

   نئے نغمے میں پاکستان سعودی دوستی، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے اور دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا گیا ہے۔

 "ایک دوجے کے دل و جان" کی دھن میں پاک سعودی دوستی، امن کے عزم اور مشترکہ اقدار کا پیغام شامل ہے۔

 نیا آئی ایس پی آر نغمہ پاک سرزمین سے ارضِ حرم تک مضبوط برادرانہ رشتے کی ترجمانی کرتا ہے۔