ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ

پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر:پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔

پنجاب بھر میں 5 یا زائد افراد کے اجتماع، جلوس یا اکٹھ پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔

عوامی مقامات پر ہر قسم کے ہتھیار لے جانے اور اُن کی نمائش پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔غیر قانونی اجتماعات میں لوگوں کو شرکت کیلئے اکسانے یا ترغیب دینے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی۔پابندی کا اطلاق شادی کی تقریبات، نماز جنازہ، تدفین، مساجد اور دیگر عبادت گاہوں پر نہیں ہوگا۔

عدالتیں، حکومتی ادارے اور باضابطہ اجازت سے ہونے والی تقریبات پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔پابندی کا اطلاق ڈیوٹی پر تعینات انٹیلی جنس ایجنسیوں اور سکیورٹی اہلکاروں پر نہیں ہوگا۔

   نوٹیفکیشن کے مطابق  پنجاب بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ 23 ستمبر سے 5 اکتوبر تک کیلئے کیا گیا ہے،شہریوں کے جان و مال کو لاحق سنگین خطرات کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے فوری نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔