ویب ڈیسک :وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی اہم ملاقات،پاک امریکہ تعلقات کے فروغ اور سرمایہ کاری کے مواقع کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے اہم ملاقات کی جس میں پاک امریکہ تعلقات کے فروغ اور سرمایہ کاری کے مواقع کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں خطے کی تازہ ترین صورتحال کے تناظر میں امن و استحکام کی کاوشوں،علاقائی سکیورٹی کے امور اور پاکستان کی امن کی کوششوں پر بات چیت کی گئی۔
ملاقات میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے باہمی رابطے مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔
نیٹلی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہا ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا دنیا اور دہشت گردی کے درمیان پاکستان مضبوط دیوار ہے۔