ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  پنجاب بھر میں  انسدادِ پولیو مہم کا تیسرا روز، 33 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلا دیے گئے

  پنجاب بھر میں  انسدادِ پولیو مہم کا تیسرا روز، 33 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلا دیے گئے
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چودھری: پنجاب بھر میں انسدادِ پولیو مہم تیسرے روز بھی جاری ہے، مہم کے پہلے دو روز کے دوران صوبے میں 33 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق لاہور میں مہم کے دوران 6 لاکھ 2 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے، جبکہ راولپنڈی میں 4 لاکھ سے زائد اور ملتان میں 4 لاکھ 66 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین دی گئی۔

انسدادِ پولیو پروگرام کے سربراہ خالد پرویز نے مختلف فیلڈز کا دورہ کیا اور پولیو ٹیموں کی جانب سے بچوں کو قطرے پلانے کے عمل کی مانیٹرنگ کی۔

خالد پرویز نے فیلڈ میں موجود پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور مہم کے دوران بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے عمل کی نگرانی کی۔

حکام کے مطابق انسدادِ پولیو مہم کے دوران مقررہ اہداف کے حصول اور ہر بچے تک پولیو سے بچاؤ کے قطرے پہنچانے کے لیے فیلڈ ٹیمیں مختلف علاقوں میں خدمات انجام دے رہی ہیں۔