راؤ دلشاد: پنجاب اسمبلی میں کفایت شعاری اور ایندھن بچت کے نئے اقدامات نافذ کر دئیے گئے۔
سرکاری ٹرانسپورٹ کے اخراجات میں 50 فیصد کمی کی جائے گی۔پنجاب اسمبلی میں سکیورٹی گاڑیوں کی تعداد ایک ایسکارٹ تک محدود کر دی گئی۔غیر ضروری لائٹس اور برقی آلات بند کرکے 70 فیصد توانائی بچانے کا ہدف مقرر کیا گیا۔اسمبلی اجلاس توانائی بچانے کیلئے غروبِ آفتاب سے قبل شیڈول کیے جا سکیں گے۔سٹینڈنگ کمیٹیوں کے اجلاس ناگزیر ہونے کی صورت میں آن لائن ہوں گے۔
سٹینڈنگ کمیٹیوں کے اجلاسوں کی تعداد کم سے کم رکھنے کی ہدایت کی گئی۔پنجاب اسمبلی میں ہر قسم کی نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد کر دی گئی۔پہلے سے شروع کیے گئے پروکیورمنٹ عمل کو اس پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا۔پنجاب اسمبلی کے ارکان اور افسران کے غیر ملکی دوروں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔
بین الاقوامی ترقیاتی اداروں کی اسکالرشپ پر ہونے والے دورے پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔مستثنیٰ غیر ملکی دوروں میں ارکان اور افسران اکانومی کلاس میں سفر کریں گے۔
ضروری روزمرہ اشیا کے علاوہ تمام خریداری کم سے کم سطح پر رکھنے کی ہدایت کی گئی۔پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں پیپر لیس ورکنگ ماحول اپنانے کا فیصلہ کیا گیا۔غیر ملکی وفود کے علاوہ سرکاری عشائیوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔کفایت شعاری اقدامات پر اسمبلی اجلاس کے دوران مناسب تبدیلی کی اجازت ہوگی۔کفایت شعاری اقدامات پر عملدرآمد کیلئے کمیٹی قائم کر دی گئی۔
سیکرٹری جنرل کی سربراہی میں قائم کفایت شعاری کمیٹی اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنائے گی۔پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے کفایت شعاری اقدامات پر عملدرآمد کی ہدایات جاری کر دیں۔