ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محسن نقوی کی سربراہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب سے ملاقات،مشرقی وسطیٰ صورتحال پر گفتگو

 محسن نقوی کی سربراہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب سے ملاقات،مشرقی وسطیٰ صورتحال پر گفتگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی :وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے سربراہ پاسداران انقلاب جنرل احمد وحیدی سے ملاقات کی ہے۔

ترجمان وزارتِ داخلہ کے مطابق ملاقات میں محسن نقوی اور جنرل احمد وحیدی کے درمیان مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سرکاری دورے پر تہران میں موجود ہیں۔ 

محسن نقوی کی ایرانی قیادت اور سیکیورٹی حکام سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سے قبل انہوں نے ایرانی ہم منصب سکندر مومنی سے تفصیلی ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات، مختلف شعبوں میں تعاون اور خطے کی مجموعی صورتِ حال پر غور کیا گیا۔