ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خاتون سےمبینہ زیادتی کیس میں ملزم حسنین کی عبوری ضمانت میں توسیع

خاتون سےمبینہ زیادتی کیس میں ملزم حسنین کی عبوری ضمانت میں توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : خاتون سےمبینہ زیادتی کیس میں ملزم حسنین کی عبوری ضمانت میں توسیع، سماعت کےبعدکمرہ عدالت کے باہر مدعی خواتین اور ملزم کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔
جسٹس خالد ابن عزیز نے ملزم حسنین کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت کی اور عبوری ضمانت میں توسیع کا حکم جاری کردیا۔عدالت کی کارروائی ختم ہونے کے بعد جیسے ہی ملزم حسنین کمرہ عدالت سے باہر آیا، مدعی خواتین نے اسے گھیر لیا۔ لڑکی کی والدہ نےمبینہ طور پر ملزم کو پکڑ کر مارنا شروع کردیا۔اس دوران ملزم حسنین نے خواتین کو دھکا دے کر گرا دیا، جبکہ مدعی خواتین نے بھی ملزم کو تھپڑ مارے۔ دونوں جانب سے ایک دوسرے پر حملے کی کوشش کی گئی، جس کے باعث کمرہ عدالت کے باہر صورتحال کشیدہ ہوگئی۔مدعی خواتین نے الزام عائد کیا کہ "اس نے میری بیٹی کے ساتھ زیادتی کی ہے، پولیس بھی ساتھ ملی ہوئی ہے۔"خواتین نے مزید کہا کہ "ہمارے ساتھ زیادتی ہوئی ہے، اب تاریخیں لے رہے ہیں۔ عدالت نے ملزم حسنین کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کردی۔۔۔

Ansa Awais

Content Writer