ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب پولیس کے ملازمین اور اہلخانہ  کے علاج کیلئے مزید 24 لاکھ روپے جاری

پنجاب پولیس کے ملازمین اور اہلخانہ  کے علاج کیلئے مزید 24 لاکھ روپے جاری
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: پنجاب پولیس نے اپنے ملازمین اور ان کے اہلخانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کے لیے مزید 24 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کردیے۔

آئی جی پنجاب عبدالکریم کے مطابق میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد علاج معالجے کے لیے فنڈز کے اجرا کی منظوری دی گئی۔ پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کی بہترین ویلفیئر اولین ترجیح ہے۔

پنجاب پولیس کے مطابق مختلف اداروں کے ساتھ ایم او یوز کے تحت بھی ملازمین کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

جاری کیے گئے فنڈز میں ریٹائرڈ ڈی ایس پی نور محمد کو کینسر کے علاج کے لیے 5 لاکھ روپے، باربر محمد اصغر کی اہلیہ کی مائنر سرجری کے لیے ڈھائی لاکھ روپے جبکہ مرحوم انسپکٹر عبدالرشید کی بیوہ کو عارضہ قلب کے علاج کے لیے 2 لاکھ روپے شامل ہیں۔

سب انسپکٹرز سید حسن رضا اور جاوید اقبال کو علاج معالجے کے لیے ایک، ایک لاکھ روپے جبکہ کانسٹیبلز بلال حسن، فاروق علی اور محمد احمد کو بھی ایک، ایک لاکھ روپے جاری کیے گئے۔

اے ایس آئیز غلام عباس، الیاس علی اور عرفان احمد کو مجموعی طور پر 3 لاکھ 10 ہزار روپے، جبکہ کانسٹیبلز محمد عامر، عبدالغفور اور محمد حسین کو مجموعی طور پر 2 لاکھ 85 ہزار روپے کے فنڈز دیے گئے۔

نائب قاصد محمد وقاص، اکمل شہزاد اور واشر مین سرور خطاء کو علاج معالجے کے لیے مجموعی طور پر ایک لاکھ 85 ہزار روپے جاری کیے گئے۔