ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بستی سیدن شاہ ریلوے لائن کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

بستی سیدن شاہ ریلوے لائن کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین:ریس کورس کے علاقے بستی سیدن شاہ ریلوے لائن کے قریب پولیس کا مبینہ طور پر ڈاکوؤں سے آمنا سامنا ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ریس کورس پولیس نے موٹرسائیکل پر سوار 3 مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا، جس پر تینوں افراد نے پولیس پر مبینہ طور پر سیدھی فائرنگ شروع کردی۔

پولیس نے بھی حفاظتِ خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق زخمی ملزم کی شناخت فیصل آباد کے رہائشی جاوید اقبال کے نام سے ہوئی، جو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا۔ زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایس پی سول لائنز منزہ کرامت کے مطابق فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی تلاش کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور ان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

ایس پی سول لائنز کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔