طلحہ اشرف:پٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کے باوجود مہنگائی میں کمی نہ آنے پر شہری پریشان ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک منتقل کیا جائے اور مہنگائی میں کمی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
واضح رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کردی گئی ہے، پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتیں کم ہوگئیں۔
پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 70 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 392 روپے 5 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔
ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 418 روپے 96 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی تاہم مہنگائی کم نہ ہونے سے شہری پریشان ہیں۔