ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی نژاد پاکستانی کے گھر پر فائرنگ کا مقدمہ ؛ ملزموں کا ٹرائل شروع

امریکی نژاد پاکستانی کے گھر پر فائرنگ کا مقدمہ ؛ ملزموں کا ٹرائل شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: غالب مارکیٹ کے علاقے میں امریکی نژاد پاکستانی کے گھر پر فائرنگ کا مقدمہ  درج ہوا

 عدالت نے  ساڑھے 3 سال بعد ملزمان کیخلاف ٹرائل شروع کر دیا ،عدالت نے دو ملزموں  کو طلبی کے نوٹسز جاری کر دیئے 

مقدمہ میں  ملزم نادر مجید اور ملزم بابر مجید نامزد ہیں ،عدالت نے ملزمان کو 14 اکتوبر کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے 

امریکی نژاد پاکستانی شہری محمد عادل  نے جون 2022 میں مقدمہ درج کرایا ۔ ملزموں  نے مدعی کے کینال پارک گلبرگ میں واقعہ گھر پر فائرنگ کی ۔

پولیس نے ملزموں  کیخلاف کئی سال کی تاخیر سے چالان جمع کرایا۔

 مدعی محمد عادل  کا کہنا ہے کہ با اثر ملزمان  ساڑے تین سال ٹرائل کی کاروائی کو  رکواتے رہے،ملزمان کے پولیس سے اچھے تعلقات کے باعث کئی سال چالان تیار نہ ہوا ،امید ہے عدالت مجھے انصاف  دے گی 

جوڈیشل مجسٹریٹ ماڈل ٹاؤن کچہری نے کیس پر سماعت کی۔