ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیلاب سے جن کے گھر تباہ ہوئے انہیں 10 لاکھ روپے دئیے جائیں گے: عظمیٰ بخاری

سیلاب سے جن کے گھر تباہ ہوئے انہیں 10 لاکھ روپے دئیے جائیں گے: عظمیٰ بخاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا پنجاب میں پاکستان کی تاریخ کا بدترین سیلاب آیا، وزیراعلیٰ مریم نواز خود متاثرہ علاقوں میں موجود ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے سیلاب متاثرین کیلئے پیکیج کا اعلان کیا، سیلاب سے 4794 موضع جات متاثر ہوئے۔

سیلاب زدہ علاقوں میں ابتدائی سروے مکمل کرلیا گیا،متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے۔

سیلاب سے 47 لاکھ افراد متاثر ہوئے،پنجاب میں کہیں کوئی ترقیاقی کام نہیں رُک رہا،متاثرہ علاقوں کیلئے کی بحالی کیلئے اپنے وسائل استعمال کررہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ جسکا گھر مکمل تباہ ہوا اسے 10 لاکھ روپے دئیے جائیں گے،متاثرہ کا شتکاروں کو فی ایکٹر اراضی 20 ہزار ادا کئے جائیں گے۔