ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی حکومت کا حج رجسٹریشن کے دوران جمع رقوم کی واپسی کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا حج رجسٹریشن کے دوران جمع رقوم کی واپسی کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وفاقی حکومت نے حج رجسٹریشن کے دوران جمع کرائی گئی رقوم کی واپسی کا فیصلہ کر لیا ہے ان افراد کے لیے جو میڈیکل سرٹیفکیٹ یا دیگر وجوہات کی بنا پر حج پر نہ جا سکے۔

وزارت مذہبی امور نے اس سلسلے میں سرٹیفکیٹ جاری کر دیا ہے جس کے تحت متاثرہ عازمین رقوم کی واپسی کے لیے درخواست دے سکتے ہیں، تاہم اس کے لیے کچھ شرائط بھی مقرر کی گئی ہیں۔

سرٹیفکیٹ میں درج شرائط کے مطابق درخواست گزار کا شناختی کارڈ لازمی ہوگا، بینک میں جمع کرائی گئی پہلی قسط کی رسید بھی درکار ہوگی اور اگر درخواست گزار وفات پا چکے ہوں تو ڈیتھ سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہو گا۔
اس کے علاوہ میڈیکل رپورٹس اور دیگر متعلقہ کوائف بھی جمع کرانے ہوں گے۔ رقم کی واپسی کے لیے، عازمین کو وزارت مذہبی امور کے اکاؤنٹس آفیسر کے نام درخواست دینا ہو گی۔