ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ان لینڈ ریونیوملازمین کو عبوری ریلیف دینے کی استدعا مؤخر

ان لینڈ ریونیوملازمین کو عبوری ریلیف دینے کی استدعا مؤخر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے ٹریبونل ان لینڈ ریونیو لاہور کے 500 ملازمین کی جوڈیشل الاؤنس نہ ملنے کے خلاف دائر درخواستوں پر درخواست سماعت پر سماعت اسی نوعیت کے کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی مصدقہ کاپی پٹیشنر کے ساتھ لگانے کی ہدایت کردی.

چیف جسٹس ہائیکورٹ عالیہ نے محمد منیر سمیت دیگر ملازمین کی درخواستوں پر سماعت کی ،درخواست گزاروں کی جانب سے احسن بھون ایڈوکیٹ پیش ہوئے ،وفاقی حکومت کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل رفاقت ڈوگر پیش ہوئے، چیف جسٹس عالیہ نیلم نے درخواست گزاروں کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا آپ نے اسی نوعیت کے سپریم کورٹ کے فیصلے کی مصدقہ کاپی ساتھ نہیں لگائی ، احسن بھون ایڈوکیٹ نے جواب دیااسی نوعیت کی درخواستوں پر پہلے ہی مصدقہ کاپی لگا دی تھی ، ایڈوکیٹ احسن بھون نے استدعا کی کہ عبوری ریلیف جو پہلے دیا گیا ہے ، وہ ان درخواستوں میں بھی دے دیا جائے ، چیف جسٹس نے درخواست گزاروں کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا آپ پہلے سپریم کورٹ کے احکامات کی مصدقہ کاپی پٹیشنر کے ساتھ لگائیں ، پھر عبوری ریلیف دینے کے متعلق جائزہ لیا جائے گا ،درخواستوں میں ملازمین کے جوڈیشل الاؤنس کا حکم دینے کی استدعا کی گئی ہے.