ویب ڈیسک: ایشیا کپ 2025 ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے میں تیسرا میچ آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم آج سری لنکا کے خلاف سُپرفور مرحلے کا میچ کھیلنے کیلئے دبئی سے ابوظبی پہنچ چکی ہے، قومی ٹیم نے گزشتہ روز آرام کیا، ایونٹ میں اگر پاکستان کو فائنل کھیلنا ہے تو پاکستان کو یہ میچ لازمی جیتنا ہوگا، تاہم شکست کی صورت میں اگر مگر کا کھیل شروع ہوجائے گا۔
سپر فور مرحلے میں موجود چاروں ٹیموں کے پاس فائنل میں کوالیفائی کرنے کاموقع ہے، کوئی بھی ٹیم ایک میچ کی کامیابی پر فائنل تک رسائی حاصل کرسکتی ہے۔
اوپننگ بیٹر صاحبزادہ فرحان نے کہا کھلاڑی پراعتماد ہیں،سری لنکا کیخلاف میچ جیتیں گےسری لنکن کپتان کاکہنا تھا پاکستان کے خلاف میچ انتہائی اہم ہے،کوشش ہوگی اگلے دونوں میچ جیت کر فائنل میں جائیں۔
باہمی مقابلوں میں پاکستان کو تیرہ دس کی برتری حاصل ہے،لیکن یاد رہے،آخری پانچ میچز میں سری لنکا نے میدان مارا۔