ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آندھی، تیز ہوائیں، محکمہ موسمیات نے گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی

آندھی، تیز ہوائیں، محکمہ موسمیات نے گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی : آج رات کے موسم کی  صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب ،خطۂ پوٹھوہار،اسلام آباد، میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، جبکہ شمال مشرقی پنجاب ،خطہ پوٹھوہار،بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر موسلادھار بارش ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ 

 اتوار  کے روز موسم کی   صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، جبکہ اسلام آباد میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے ، اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ چترال، دیر،سوات، مانسہرہ، شانگلہ،بونیر، کوہستان، ایبٹ آباد،ہری پور،میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش امکان ہے۔ 

 محکمہ موسمیات کے مطابق  پنجاب مری ، گلیات ، راولپنڈی، اٹک، چکوال ، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، لاہور،قصور، میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش امکان ہے۔ اس کے علاوہ پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، کوہاٹ،کرک، ڈیرہ اسماعیل خان، میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش امکان ہے، بنوں ،لکی مروت، وزیرستان اور کرم میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ شیخوپورہ، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، فیصل آباد، سرگودھا، خوشاب ، میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش امکان ہے ۔  جھنگ، لیہ ،بھکر ، میانوالی، ساہیوال، اوکاڑہ، بہاولنگر، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان اور ملتان میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش امکان ہے۔ مری ، گلیات ، راولپنڈی، اٹک، چکوال ، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے ، گجرات،قصور، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد اور فیصل آباد میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، شام یا رات میں ژوب ،بارکھان اور موسیٰ خیل میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، جبکہ کشمیر اورگلگت بلتستان میں  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔