ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فائیو جی کے اجرا کیلئے تیاریو ں کا آغاز

فائیو جی کے اجرا کیلئے تیاریو ں کا آغاز
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی ( آئی ٹی) اور ٹیلی کمیونیکیشن نے فائیو جی کے اجرا کیلئے تیاریوں کا آغاز کر دیا۔

 تفصیلات کے مطابق  نگران وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے فائیو جی کے اجرا سے متعلق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کر دی ہیں ، وزارت آئی ٹی کے ذرائع کے مطابق فائیو جی کی نیلامی سے حکومت کو کروڑوں ڈالرز مل سکتے ہیں، اسپیکٹرم کی نیلامی 10 ماہ بعد ہونے کا امکان ہے۔

 ذرائع کے مطابق پاکستان کی موبائل کمپنیاں اس وقت 367 میگا ہرڈز کے قریب سپیکٹرم استعمال کر رہی ہیں جبکہ ریفارمنگ سے دستیاب اسپیکٹرم کی نیلامی سے یہ حجم 600 میگا ہرڈز سے زائد ہو جائے گا،سپیکٹرم نیلامی سے صارفین کی نیٹ ورک سے متعلق شکایات کا بھی فوری ازالہ ہو جائے گا۔