گلوکار بلال سعید نے سوشل میڈیا پر مقبولیت کے جھنڈے گاڑ دیئے

Bilal Saeed
کیپشن: Bilal Saeed
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف گلوکار بلال سعید گلوکاری کی دُنیا کے بعد سوشل میڈیا پر بھی مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے میں کامیاب ہوگئے۔

پاکستان کے معروف گلوکار بلال سعید انسٹاگرام پر چھا گئے، انہیں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ملین یعنی 10 لاکھ سے زائد صارفین نے فالو کرلیا، گلوکار کی اس کامیابی پر اُن کے لاکھوں پرستاروں کی جانب سے اُنہیں مبارکباد دی جارہی ہے۔

گلوکار بلال سعید کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی جانب نظر دوڑائی جائے تو اُنہوں نے ابھی تک 887 پوسٹس کی ہیں جن میں اُن کے میوزک پراجیکٹس کے حوالے سے ویڈیوز اور تصاویر شامل ہیں۔

گلوکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے جن صارفین کو فالو کیا ہوا ہے، اُن کی تعداد صرف 49 ہے، جن میں خاص دوست اور عزیز شامل ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer