ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈی جی ایل ڈی اے کو اہم ٹاسک سونپ دیا

CM Usman Buzdar
کیپشن: Usman Buzdar
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

در نایاب: شاہدرہ ٹربو راؤنڈ اباؤٹ منصوبہ، وزیراعلٰی نے ڈی جی ایل ڈی اے کو چیئرمین این ایچ اے کو اعتماد میں لینے کا ٹاسک سونپ دیا، خالد مسجد چوک کیولری ڈیفنس موڑ سگنل فری منصوبے کو بھی پی اینڈ ڈی میں پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی کی ہدایات کے بعد ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ آئندہ چند روز میں چیئرمین این ایچ اے کو منصوبے پر بریفنگ دیں گے۔ ایل ڈی اے نے ساڑھے پانچ ارب روپے سے زائد کی لاگت سے شاہدرہ چوک کو ری ڈیزائن کرنے کا پلان بنایا تھا۔ وزیراعلی شاہدرہ چوک کیلئے جاپانی ماڈل ٹربو راؤنڈ اباؤٹ کی اصولی منظوری دے چکے ہیں۔

شاہدرہ جی ٹی روڈ این ایچ اے کی حدود میں آنے سے نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کو اعتماد میں لینا ضروری ہے۔ وزیراعلٰی کی ہدایت کے مطابق آئندہ چند روز میں خالد مسجد چوک کا حتمی ڈیزائن، پلان اور لاگت پی اینڈ ڈی کو پیش کردی جائیگی۔ وزیراعلٰی نے ڈی جی ایل ڈی اے کو شہر میں مزید پراجیکٹ تجویز کرنے کا بھی ٹاسک سونپ دیا ہے۔