ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گھی اورآئل کی قیمتوں میں مزید 11 روپے کلو اضافہ

Oil and Ghee price
کیپشن: Oil and Ghee
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: مہنگائی کا ایک اور طوفان، درجہ اول گھی اور آئل کی قیمتوں میں 11 روپے فی کلو اضافہ، ایک کلو گھی کی قیمت 350 سے بڑھ کر 361 روپے کلو ہوگئی۔ پانچ کلو کی پیٹی پر ریٹ 55 روپے فی کلو اضافہ، پانچ کلو کی پیٹی 1750 سے بڑھ کر 1805 روپے کی ہوگئی۔

گھی کو مہنگائی کا تڑکا، درجہ اول گھی اور آئل کی قیمتوں میں11روپے فی کلو اضافہ کیساتھ 361 روپے فی کلو ہوگیا۔ گھی کی پانچ کلو کی پیٹی 1750 سے بڑھ کر 1805 روپے ہوگئی، جس کے بعد پانچ کلو کی پیٹی پر 55 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے۔ ایک کلو گھی کی قیمت 350 سے بڑھ کر 361 روپے کلو ہوگئی۔ 
صدر کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن عارف گجرکا کہنا ہےکہ گھی اور آئل مزید مہنگا ہوگا، تاہم حکومت کوچاہیے کہ غریب عوام کوریلف فراہم کرنے کیلئے قیمتوں کو کنڑول کرے۔
شہریوں کا کہنا ہےکہ اس مہنگائی نےان کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے،بیروزگاری نےغریب عوام کا جینا مشکل کردیا ہے، مہنگائی پر فی الفور کنٹرول نہ کیا گیا تو ہم غریبوں کیلئے گھرکا راشن پورا کرنا مشکل ہوجائے گا۔ 

واضح رہے اس سے قبل مختلف برانڈز کے گھی کی قیمتوں میں 96 روپے جبکہ کوکنگ آئل 97 روپے تک فی لیٹر مہنگا کردیا گیا تھا۔کارن کوکنگ آئل 370 روپے تک فی لیٹر مہنگا ہونے سے کارن کوکنگ آئل کی قیمت 500 سے بڑھ کر 870 روپے فی لیٹر ہوگئی تھی۔ ٹی وائٹنر کی 1.2 کلوگرام قیمت 40 روپے تک بڑھا دی گئی تھی۔