ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سگریٹ کے نشے میں ڈوبےکیکڑے کی ویڈیو وائرل

سگریٹ کے نشے میں ڈوبےکیکڑے کی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) ہمیں  معاشرے میں اکثرتمباکو نوشی کرتے ہوئے افراد ملتے ہیں جو کش لگاتے سگریٹ سے لطف اندوز ہوتےمزہ دوبالا کرتے ہیں مگر کیا انسان کے بعدحشرات بھی اس کے کے شوقین نکلے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے  جس میں ایک کیکڑے کو سگریٹ پیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تمباکو نوشی کی لت  میں مبتلا لوگوں کے لئے اس کو ترک کرنا خاصا مشکل ہوتا ہے کیونکہ اکثر کھانا کھانے کے بعد گریٹ ضرور پیتے نظر آتے ہیں ایسے افراد کا کہنا ہے کہ اس سے کھانے کا مزہ دوبالاہوجاتا ہے، اب انسانوں کے بعد سگریٹ کے نشے میں ڈوبے ایک کیکڑے کی ویڈیو سامنے آئی جو کہ انٹرنیٹ پر کافی تیزی کے ساتھ وائرل ہورہی ہے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو نے صارفین کو تعجب میں مبتلا کردیا کیونکہ کیکڑے کی سگریٹ پیتے ویڈیو دیکھا کر یقین کرنا مشکل تھا، بعدازاں صارفین نے اس پر حیرت کا اظہار کرتے کمنٹس کئے اور اس کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خوب وائرل کررہے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک چھوٹا سا کیکڑا پتھریلی زمین پر چل رہا ہے اور ساتھ میں بڑے مزے سے سگریٹ بھی پی رہا ہے۔دلچسپ ویڈیو میں کیکڑا پہلے ایک کَش لگاتا ہے اور پھر تھوڑا سا آگے چلنے کے بعد دوسرا کش اور ساتھ میں دھواں بھی اُڑاتا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer