بزدار سرکار نے اہم سرکاری شعبے کا ایم ڈی تبدیل کردیا

بزدار سرکار نے اہم سرکاری شعبے کا ایم ڈی تبدیل کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب)پی ٹی آئی کے دور حکومت میں بیوروکریٹ کے بعد کمپنیوں کے سربراہان کی باری بھی آگئی ، بزدار سرکار نے پانچواں ایم ڈی لاہور ویسٹ مینجمنٹ بھی تبدیل کردیا، شاہزیب حسین اضافی چارج پر کمپنی کمان چلارہے تھے.

تفصیل کے مطابق دو سالہ دور حکومت کے دوران خالد نذیر وٹو لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ایم ڈی تعینات ہوئے۔ خالد نذیر وٹو کو تبدیل کرکے اجمل بھٹی کو تعینات کیا گیا۔ اجمل بھٹی کمپنی بورڈ سے ناراض ہوکر عہدہ چھوڑ گئے، راؤ امتیاز کو ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی تعینات کرکے کچھ عرصہ بعد تبدیل کردیا گیا۔ راؤ امتیاز کے بعد اسلم راؤ کو تعینات کیا گیا۔ان کے بعد شاہزیب حسنین کو اضافی چارج سونپا گیا جو آج واپس لے لیا گیا اس سے قبل کمپنی پالیسوں سے ناخوش چئیرمین ایل ڈبلیو ایم سی پہلے ہی استعفیٰ دے چکے ہیں۔

واضح رہے کہ   لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں کروڑوں روپے کی مبینہ بے ضابطگیاں سامنے آنے پر جی ایم پروکیورمنٹ اینڈ کنٹریکٹ وقار الدین بٹ کو برطرف کردیا گیا تھا،ان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی سفارشات پر برطرف کیا گیا، جس پرسینئر مینیجر پی اینڈ سی عبدالرحمان کو جی ایم کا اضافی چارج دیا گیاتھا،،وقار الدین بٹ کوایل ڈبلیو ایم سی میں ٹھیکوں میں مبینہ طور پر کروڑوں روپے کی بے ضابطگیاں سامنے آنے پر ہٹایا گیا،کنٹریکٹ میں بے ضاطگیوں کی نشاندہی فرانزک آڈٹ میں بھی کی گئی تھی۔

چئیرمین ایل ڈبلیو ایم سی ریاض حمید چودھری کا کہناتھا کہ کمپنی میں کرپٹ افسران کی کوئی گنجائش نہیں ہے، بورڈ آف ڈائریکٹرز افسران کے خلاف شکایات کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں ۔

 
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer