(سٹی42) مریم نواز نے اپنے چچا میاں شہباز شریف کی سالگرہ پر کہا کہ اس شخص کو سالگرہ مبارک جو بدترین سیاسی و ذاتی انتقام کے باوجود بھائی سے وفا کی مثال بنا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف اور مسلم ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے چچا شہباز شریف کی سالگرہ پر ان کو شاندار الفاظ میں مبارک باد دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے چچا کے نام ایک پیغام جاری کیا، مریم نواز نے لکھا کہ اس شخص کو مبارکباد جس نے قوم کی انتھک اور بے غرض خدمت کی،اس شخص کو سالگرہ مبارک جو بدترین سیاسی و ذاتی انتقام کے باوجود بھائی سے وفا کی مثال بنا، مریم نواز کو مزید کہناتھا کہ وہ شخص ہمیشہ میرےلئے دوسرے والد کا درجہ رکھتا ہے۔
علاوہ ازیں مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے ٹوئٹر پیغام میں چچا شہباز شریف کے ساتھ اپنی دو تصاویر بھی شیئر کیں۔
Happy birthday to a man who has served the nation selflessly & tirelessly. A man who set an example of unflinching loyalty to his brother despite worst personal & political victimisation. A man who is, has been & always will be a second father to me. #HappyBirthdayShehbazSharif pic.twitter.com/Um4w200TRt
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) September 23, 2020
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کی سالگرہ پر بھی مریم نواز نے ہمدردی کااظہار کرتے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'ایک سال ہوگیا آپ اپنے اہلخانہ اور پیاری بیٹی سماویہ سے دور ہیں۔ہ حمزہ شہباز آپ پارٹی اور نظریات سے وابستگی کی قیمت ادا کرتے ہوئے تکلیف میں ہیں، آپ واقعی اپنے نام 'حمزہ' کے لائق ہیں، سالگرہ مبارک پیارے بھائی آپ کی فتح ناگزیر ہے، مضبوط رہیں'۔
It’s agonising to see you suffer, away from your family for over a year,esp from our beloved little Samaviya, paying the price for your commitment to party &ideology. You really are worthy of your name ‘Hamza’. Happy birthday dear brother. Your victory is inevitable,stay strong❤️ pic.twitter.com/7af1kSRpKm
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) September 6, 2020