ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی کیلئے محکمہ ایکسائز کا احسن اقدام

پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی کیلئے محکمہ ایکسائز کا احسن اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی ساہی ) اب پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی کے لیے شہریوں کو لائنوں میں نہیں لگنا پڑے گا، شہر میں نیشنل بینک کی بڑی برانچز میں پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی کے لیے انسپکٹرز تعینات کردیے گئے۔

محکمہ ایکسائز نے پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی آسان بنا دی ہے اور 5 فیصد رعائتی پریڈ کے دوران نیشنل بینک کی بڑی برانچوں میں ٹیکس وصولی کیلئے انسپکٹرز تعینات کردیے گئے ہیں۔ اسی حوالے سے ایڈیشنل ڈی جی راؤ شکیل الرحمان کا کہنا ہے کہ بینک کے ساتھ دفاتر میں بھی سہولیاتی سینٹر قائم کرنے کا حکم جاری کردیا ہے جبکہ چھوٹی برانچز میں روزانہ کی بنیاد پر ای ٹی اوز کو دورہ کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 5 فیصد رعایتی پیریڈ کے دوران شہریوں کا شدید رش ہوتا ہے اور بینکوں میں چونکہ دیگر ٹیکسز بھی وصول کیے جاتے تو پراپرٹی ٹیکس دہندگان کو مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

راؤ شکیل الرحمن کا کہنا تھا کہ شہریوں کی سہولت اور رش کے باعث یہ قدم اٹھایاگیا ہے تاکہ ٹیکس دہندگان کا بینک کی لائنوں میں وقت ضائع نہ ہو۔