سٹی42: اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کے ہم نام شہبازشریف کیخلاف دعویٰ دائر، شہری شہباز شریف کی بیوی نے خرچہ نہ دینے کے خلاف کیس دائرکر دیا۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کے ہم نام شہری شہباز شریف کی بیوی نے خرچہ نہ دینے کے خلاف کیس دائرکر دیا، ریحانہ کوثر نے اپنے وکیل سلیم فریدی ایڈووکیٹ کی وساطت سے دعویٰ دائر کیا۔
درخواستگزار کا کہنا ہے شوہر شہباز شریف سے 2014 میں محبت کی شادی کی تھی، شوہر نے ماہانہ 10 ہزارخرچے کی حامی بھری تھی، اب شوہر مجھے 10 ہزار روپے خرچہ ادا نہیں کر رہا۔