لاہور زلزلے سے پھر لرز اُٹھا ، شہری خوفزدہ

لاہور زلزلے سے پھر لرز اُٹھا ، شہری خوفزدہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) لاہور کے مختلف علاقوں  میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئےہیں ،جس کی وجہ سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کی وجہ سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، لو گ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق لاہور میں آنے والےزلزلے کی ریکٹر سکیل پر  شدت4.1 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس  کی گہرائی 20کلو میٹر تھی،  زلزلے کا مرکز پاک بھارت سرحدی علاقہ تھا۔

Sughra Afzal

Content Writer