ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب ریونیو اتھارٹی کی کارروائیاں، معروف ہوٹلز اور فوڈ چینز پربھاری جرمانے عائد

پنجاب ریونیو اتھارٹی کی کارروائیاں، معروف ہوٹلز اور فوڈ چینز پربھاری جرمانے عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 کلیم اختر:  پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ٹیکس قوانین کی خلاف ورزی پر بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے لاہور، گجرات، گوجرانوالہ اور ساہیوال کے متعدد معروف ہوٹلز اور فوڈ چین ریسٹورنٹس کی چیکنگ کی گئی۔

کارروائی کے دوران صارفین سے وصولی کا ریکارڈ ضبط کر کے 60 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد کیے گئے جبکہ آئی ای ایم ایس سسٹم نہ لگانے پر مختلف ریسٹورنٹس کو نوٹسز بھی جاری کیے گئے۔

ٹیکس سسٹم میں جعلسازی کرنیوالوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔

 پی آر اے  کا کہنا تھا کہ  پنجاب ریونیو اتھارٹی کے الیکٹرانک انوائسنگ سسٹم پر تمام سیلز کا ریکارڈ رکھنا لازم ہے۔