ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملازمین کو سرکاری کوارٹرز کا قبضہ سلپ نہ دینے کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ کا اظہار برہمی

 ملازمین کو سرکاری کوارٹرز کا قبضہ سلپ نہ دینے کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ کا اظہار برہمی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے ہائیکورٹ کے ملازمین کو سرکاری کوارٹرز کا قبضہ سلپ نہ دینے کے معاملے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔
 چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ہائیکورٹ کے ڈرائیور محمد ندیم سمیت دیگر ملازمین کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر سماعت کی ، جنہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ آٹھ ماہ گزرنے کے باوجود انہیں سرکاری کوارٹرز کی قبضہ سلپ نہیں دی جارہی ،سماعت کے دوران ایڈیشنل سیکرٹری ویلفیئر کیپٹن (ر) سمیع عدالت میں اسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل وقاص عمر کے ہمراہ پیش ہوئے۔ ایڈیشنل سیکرٹری ویلفیئر نے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی، تاہم عدالت نے اس رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔چیف جسٹس عالیہ نیلم نے چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کو 24 اکتوبر بروز جمعہ صبح نو بجے ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

Ansa Awais

Content Writer