ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مانگا رائےونڈ روڈ کی مرمت کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

مانگا رائےونڈ روڈ کی مرمت کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : مانگا رائےونڈ روڈ کی خستہ حالی اور مرمت نہ ہونے کے خلاف ایک شہری نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔
 درخواست شہری شیخ محمد لطیف شاہد کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں پنجاب حکومت، اسپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور ایڈمنسٹریٹر لاہور کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مانگا رائےونڈ روڈ کے علاقے میں 65 چک سے گلیمر اڈہ تک سڑک انتہائی خستہ حالی کا شکار ہے اور جگہ جگہ سے کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہے۔ سڑک پر ہر وقت گندہ پانی جمع رہتا ہے، جس سے آمد و رفت شدید متاثر ہے،سڑک کے اطراف قائم فیکٹریوں کا تیزاب ملا گندہ پانی عرصہ دراز سے سڑک پر بہہ رہا ہے، جس کے باعث سڑک کئی مقامات پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے۔ شہریوں کو خاص طور پر موٹر سائیکل سواروں، بزرگوں اور بچوں کو روزانہ آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا ہے، اور متعدد افراد پھسل کر زخمی ہو چکے ہیں۔درخواست میں مزید موقف اختیار کیا گیا 6 اکتوبر کو رائےونڈ میں سالانہ تبلیغی اجتماع منعقد ہو رہا ہے، جس میں لاکھوں افراد شرکت کریں گے۔ یہ تمام افراد مانگا رائےونڈ روڈ سے گزر کر اجتماع میں پہنچیں گے، اور سڑک کی موجودہ صورتحال نہ صرف عوام بلکہ اجتماع کے شرکاء کے لیے بھی شدید مشکلات پیدا کر سکتی ہے۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو مانگا رائےونڈ روڈ کی فوری مرمت، تعمیر نو اور گندے پانی کے نکاس کے مناسب انتظامات کرنے کا حکم دیا جائے تاکہ شہریوں کو مزید پریشانی سے بچایا جا سکے۔

Ansa Awais

Content Writer