ڈالر مسلسل سستا، موٹر سائیکل کی قیمتوں کے حوالے سے اہم خبر

 ڈالر مسلسل سستا، موٹر سائیکل کی قیمتوں کے حوالے سے اہم خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی کے باوجود موٹر سائیکلوں کی قیمت میں کمی نہ آسکی۔  کراچی کی حیدری مارکیٹ میں پرانی موٹرسائیکلوں کی مہنگی قیمتوں نے خریداروں کو پریشان کررکھا ہے ۔

تفصیلا تے مطابق ہنڈا اورسوزو کی کمپنی نے ڈالر کی قیمت گرنے کے باوجود موٹرسائیکلوں کی قیمتی میں کمی کا اعلان نہیں کیا۔نئی موٹرسائیکلوں کیساتھ ساتھ پرانی موٹرسائیکلوں کی قیمت میں کمی نہیں ہوئی۔ کراچی کے علاقے حیدری میں لگنے والےپرانی موٹرسائیکلوں کے بازار میں موجود موٹرسائیکل فروخت کرنے والے ہوں یا خریدار دونوں ہی مہنگائی کے طوفان میں گھرے نظر آئے ہیں۔

عوام نے موٹرسائیکل کمپنیز سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈالرکی قیمت کم ہونے کی صورت میں موٹر سائیکل کے ریٹ بھی کم کریں کیونکہ ڈالر کی قیمت کیساتھ ان کمپنیز نے موٹرسائیکلوں کے ریٹ بڑھائے تھے۔ 

دوسری جانب موٹر سائیکل فروخت کرنے والوں کا کہنا ہے کہ خریدی مہنگی ہے تو سستی کیسے بیچیں؟