ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پولیو ملک بھر میں پھیل گیا،11 ضلعوں میں وائرس کی تصدیق

Polio Virus spread in Pakistan, City42, Polio Virus detected in eleven districts of Pakistan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وفاقی وزارتِ صحت کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ خطرناک وائرس ملک بھر میں پھیل گیا ہے۔ 

ملک کے گیارہ اضلاع  سے حاصل کئے گئےماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہو چکی ہے۔ اس وائرس کا  پاکستان میں ایک مرتبہ تقریباً خاتمہ کر دیا گیا تھا اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان میں پولیو کے تقریباً ختم ہو جانے کے امکانات پر یقین سے بات کی جانے لگی تھی۔ گزشتہ چند سالوں کے دوران پولیو کا دم توڑتا ہوا وائرس ایک بار پھر پاکستان کے بہت ےس شہروں اور دیہات میں پھیل گیا ہے۔

گزشتہ ہفتے وفاقی حکومت نے لاہور، پشاور اور ایک دوسرے شہر میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق کی تھی، اب ملک کے گیارہ اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق کردی گئی۔

وفاقی حکام کے مطابق بلوچستان، خیبر پختونخوا، پنجاب اور سندھ کے 11 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں ایک بار پھر پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ 
حکام کے مطابق بلوچستان میں چمن پشین اور کوئٹہ، خیبر پختونخوا میں بنوں کے ایک اور پشاور کے چار مختلف علاقوں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا۔سندھ میں کراچی کے علاقے کیماڑی اور ڈسٹرکٹ سینٹرل جبکہ پنجاب میں لاہور کے علاقے گلشن راوی کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس پایا گیا۔


سپولیو وائرس کی تصدیق کرنے کے لئے کسی آبادی کے سیوریج کے پانی کے نمونے لے کر ان کا باریک بینی سے خوردبینی تجزیہ کیا جاتا ہے۔  

پاکستان میں اب تک 54 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ گزشتہ روز کراچی میں پولیو کا چوتھا کیس بھی سامنے آیا تھا۔