میچ کے دوران اداکار مومن ثاقب نے بھارتی شہری کیساتھ کیا کیا؟ویڈیو دیکھیں

momin saqib video viral
کیپشن: momin saqib video
سورس: twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستانی اداکار نے بھارتی فین کو مٹھائی کھلا دی، پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ میں کھلاڑی افتخار احمد کے ایک اوور میں 3 چھکے مارنے پر پاکستانی اداکار مومن ثاقب نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی لڑکے کو مٹھائی کھلا دی۔

تفصیلات کے مطابق میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان ٹوئنٹی ورلڈکپ کا میچ کھیلا جا رہا ہے۔ پاکستان کی جانب سے 159 کا ہدف دیا گیا تھا۔اس میچ میں دلچسپ بات یہ تھی کہ پاکستانی بلے باز افتخار احمد نے 34 گیندوں پر 51 رنز کیے، جس میں انہوں نے انڈین بولر اکسر پٹیل ایک اوور میں 3 چھکے مارے، جس پر نہ صرف پاکستانی عوام نے بلکہ پاکستانی اداکار مومن ثاقب نے بھی خوشی کا اظہار کیا۔  

جب   افتخار احمد نے ایک اوور میں 3 چھکے لگائے تو اسٹیڈیم میں موجود پاکستانی اداکار مومن ثاقب نے ویڈیو بناتے ہوئے بے ساختہ کہا ’ اوئے چاچو نے 3 چھکے مارے ہیں‘، اور پھر اپنے قریب کے قریب کھڑے بھارتی فین کو خوشی کے مارے مٹھائی بھی کھلائی۔