ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوئی گیس صارفین کے لئے بڑی خوشخبری

سوئی گیس ، ایل پی جی سلنڈرز ، کمپنی دفاتر ،سٹی42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا)سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گیس بحران کا حل ڈھونڈ لیا، دوران گھریلو صارفین کو ایل پی جی سلنڈرز کی مشروط ہوم ڈلیوری کرنے کا فیصلہ کر لیا، کمپنی دفاتر سے دس کلو میٹر کے فاصلے پر متعدد علاقوں میں مفت ڈلیوری کی جائیگی۔
سوئی ناردرن گیس کمپنی کے دفاتر سے دس کلومیٹر کے فاصلے پر ایل پی جی سلنڈر گھروں کی دہلیز پر پہنچایا جائیگا جبکہ صارفین کو ری فلنگ کے بعد بھی ہوم ڈلیوری کی مفت سہولت میسر ہوگی، شہر میں گلبرگ، اچھرہ، مسلم ٹاؤن اور گارڈن ٹاؤن میں مفت ہوم ڈلیوری ہوگی، اسی طرح جی او آر، شادمان، صدر، فورٹریس، کینٹ، نشتر کالونی، نشاط کالونی، چونگی امرسدھو، ٹاؤن شپ، گرین ٹاؤن میں بھی ڈلیوری مفت ہو گی۔

دوسری جانب ماڈل ٹاؤن، جوہر ٹاؤن، علامہ اقبال ٹاؤن، گلشن راوی، انارکلی، گڑھی شاہو، مغلپورہ، عسکری، پیراگون، محافظ ٹاؤن، ٹھوکر نیاز بیگ، شادیوال، مصطفیٰ ٹاؤن، اعوان ٹاؤن میں مفت ڈلیوری ہوگی۔

اسی طرح کوٹ لکھپت، ایل ڈی اے ایونیو ون، اسٹیٹ لائف، کاہنہ، لیک سٹی، ڈی ایچ اے، ای ایم ای، سوئی گیس سوسائٹی، گجومتہ، ہربنس پورہ، واہگہ ٹاؤن، ایئرپورٹ، محمود بوٹی، بحریہ ٹاون، ویلنشیا، خیابان امین اور فضائیہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے صارفین کو فری ڈلیوری دی جائیگی۔