ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کی جیت کیلئے بھارتی لڑکی کی دلچسپ شرط

پاکستان کی جیت کیلئے بھارتی لڑکی کی دلچسپ شرط
سورس: goolge
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کی لڑکی اپنے ملک کے بجائے پاکستان کو سپورٹ کرنے میدان آگئی ،کہتی ہیں کہ پاکستان جیتا تو ایک ہفتہ شوہر کی پسند کا کھانا بنائوں گی ۔

 نجی ٹی  وی سے گفتگو کرتے ہوئے گوجرانوالا کے علاقے فرید ٹاؤن میں رہائش پذیر سلمان اور ان کی اہلیہ ٹینا نے پاکستان اور بھارت کے میچ سے متعلق گفتگو کی ۔سلمان نے کہا کہ بابر اعظم آج چھکے لگائے گا اور شاہین شاہ آفریدی بھارت کی وکٹیں اڑائے گا۔

 اس حوالے سے سلیمان کی بھارتی اہلیہ ٹینا نے کہا کہ ویرات کوہلی میرا فیورٹ ہے میچ بھارت جیتے گا۔سلمان کی اہلیہ نے کہا کہ آج کے میچ پر ہم دونوں میاں بیوی نے شرط بھی لگا رکھی ہے، پاکستان میچ جیتا تو پورا ایک ہفتہ سلمان کی پسند کا کھانا بناؤں گی۔

 انہوں نے کہا کہ بھارت جیت گیا تو سلمان کچن میں کام کرے گا۔

Ansa Awais

Content Writer