ویب ڈیسک:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو نئے خطاب سے نوازا ہے۔
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج وہ دن آگیا جس کا پاک بھارت شائقین سمیت پوری دنیا کو انتظار ہے، آج میلبرن کے کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔
میچ سے قبل آئی سی سی نے ٹوئٹر پر بابر اعظم کی ایک تصویر شیئر کی اور انہیں کرکٹ کی دنیا کا 'بادشاہ' قرار دیا۔
The Badshah ????
— ICC (@ICC) October 22, 2022
How will Pakistan fare in #T20WorldCup 2022 under Babar Azam’s rule? pic.twitter.com/KWHtg3tvCs
آئی سی سی نے کیپشن میں سوال کیا کہ 'ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بابر کی حکمرانی میں پاکستان کیسا پرفارم کرے گا؟'
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ اس تصویر کو صارفین کی جانب سے کافی پسند کیا جا رہا ہے اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔