ویب ڈیسک : فاسٹ اینڈ فیورئس فلم کے میگا اسٹارز ون ڈیزل نےاپنے ساتھی اداکار پال واکر جن کا ایک ٹریفک حادثے میں انتقال ہوگیا تھا کے بیٹی میڈو واکر کی شادی میں باپ کی جگہ شرکت کی اور انہیں خود ایزل تک لے کر آئے۔
View this post on Instagram
22سالہ میڈو واکر نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کے ذریعے اپنی شادی کا اعلان کیا، انہوں نے اداکار بوائے فرینڈ لوئس تھورنٹن ایلن سے شادی کی۔ شادی کی تقریب میں فاسٹ اینڈ دی فیوریس کے اداکاروں نے بھی شرکت کی۔
یادرہے سال 2013میں فلم کے ساتویں حصے کی تیاریاں ابھی جاری تھیں کہ 30نومبر کو پال واکر لاس اینجلس میں 40برس کی عمر میں ایک کار حادثے کا شکار ہو کر موقع پر دم توڑ گئے تھے۔