تحصیلدار کا انگریزی کا پرچہ ملتوی، نئی تاریخ کا اعلان

ppsc exams postpone for tehsildar
کیپشن: ppsc exams postpone
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بروز اتوار 24.10.20021 تحصیلدار کا انگریزی کا ہونے والا امتحان ملتوی کردیا گیا۔

 ترجمان پی پی ایس سی کے مطابق  امتحان ملتوی کرنے کا فیصلہ اُمیدواروں اور امتحانی عملہ کو امتحانی مراکز تک پہنچنے میں درپیش دشواری کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔ فیصلہ انتظامی اور امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا، اس لئے تحصیلدار کا امتحان ری شیڈول کر دیا گیا ہے۔

 تحصیلدار کا انگریزی کا پرچہ 24 اکتوبر کی بجائے 7 نومبر کو لیا جائے گا، اس حوالے سے امیدواروں کو بذریعہ ایس ایم ایس بھی مطلع کر دیا جائے گا، 31 اکتوبر کو تحصیلدار کا ہونے والا پرچہ شیڈول کے مطابق ہو گا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer